پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حالیہ حکومتی فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے عوام کو بہت ساری توقعات وابستہ تھیں۔عوام کش اقدامات سے ان ساری امیدوں پر پانی پھیرا جا رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے غربت کی شرح میں ہونے والا اضافہ تشویشناک ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جو حکومت اپنے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دیتی وہ اپنی مقبولیت کھو بیٹھتی ہے۔بنیادی ضروریات زندگی کے حوالے سے عوام کو ان گنت مسائل کا سامنا ہے۔جن کا تدارک کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔حکومت کو چاہیے کہ اپنی ساکھ بچانے کے لیے قومی مسائل پر توجہ دے اور انہیں عوامی امنگوں کے مطابق حل کرے۔

انہوں نے کہ کہا گزشتہ ایک سال کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عام آدمی کے رہن سہن کو سخت متاثر کیا ہے۔پاکستان کا متوسط طبقہ پہلے ہی مشکلات میں گرا ہوا ہے اور موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث سخت مایوسی کا شکار ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button