پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، بلدیاتی انتخابات کے دوران بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد کے علاقے بھیم پورہ میں کارروائی کے دوران رینجرز نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد اسلحہ برآمد کیا گیا، جس میں 7 ایس ایم جی، 5 تیس بور پستول، 2 سیون ایم ایم رائفل اور 2 بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں، جبکہ اس دوران ایک دہشتگرد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جو بلدیاتی انتخابات کے دوران بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہا تھا، جبکہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع ہی استعمال ہونا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button