Uncategorized

لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ولیس نے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، جب کہ اس دوران 5 تکفیری دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں قبائلی علاقے سے اسمگل کی گئی اسلحے کی بڑی کھیپ بر آمد کی گئی، جس میں 12 رپیٹرز، 35 پستول، ہزاروں گولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ جب کہ کارروائی کے دوران 5 تکفیری دہشتگرد بھی گرفتار کرلئے گئے، جن میں ناصر، امیر جان، امیر سید ، محمد یوسف اور حاجی محمد ارشاد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام اسلحہ لاہور میں دہشت گردی کے منصوبے میں استعمال ہونا تھا اور ممکنہ طور پر آئندہ چہلم حضرت امام حسین (ع) اور داتا دربار میں عرس کی تقریبات کے موقع پر استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ قبائلی علاقے سے لایا گیا تھا جس کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button