چہلم امام حسین علیہ السلام پر امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے، جعفریہ الائنس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے رکن مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا کہ چہلم امام حسین پر امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں حکومت اور ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں، مسجد ایلیا پیر کالونی میں علماء و معززین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین کا غم بلا تفریق رنگ و نسل پوری انسانیت کا سرمایہ ہے لہٰذا انتخابی مہم کے دوران مجالس اور جلوس کے تقدس کا خیال رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ اس موقع پر مولانا رجب علی بنگش، مولانا سرباز شگری، مولانا خلیل احمد کمیلی، مہدی شاہ، ڈاکٹر علی محمد بخاری، وجیہہ الحسین، علامہ سجاد، نجم الحسن رضوی کے علاوہ ماتمی انجمنوں کے نمائندگان اور قومی و ملی شخصیات موجود تھیں، جنہوں نے عوام کے تمام طبقات سے کہا کہ وہ یکجا ہو کر دہشت گردی اور لاقانونیت کامقابلہ کریں۔