Uncategorized

ملتان، اسد عباس انسٹیوٹ آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آئی ایس او کے نئے صدر منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے یونٹ انسٹیوٹ آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس جامع مسجد میں منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ کے علاوہ دیگر یونٹ کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل صدر قاسم علی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں کثرت رائے سے اسد عباس کو نیا میرکارواں منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر سے ڈویژنل صدر قاسم علی نے حلف لیا، نومنتخب صدر اسد عباس نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کا تعلیمی اداروں کا کردار دور حاضر میں جہاد سے کم نہیں ہے، شہداء کے خون کی تاثیر ہے کہ آج بھی یہ کارواں رواں دواں ہے۔ ایک طرف تعلیمی اداروں میں مغرب کی جانب سے ثقافتی یلغار ہے جسے مغربی ممالک سپورٹ کر رہے ہیں تو دوسری طرف ان اداروں میں احیاء اسلام کے لیے آئی ایس او کے نوجوان اپنے کردار اور عمل سے اسلام اور مذہب حقہ کے حقیقی چہرے کو روشناس کرا رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button