Uncategorized

لاہور، یوم شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام کا مرکزی جلوس رات گئے اختتام پذیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور میں یوم شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام کے سلسلے میں اندرون شہر سے برآمد ہونیوالا مرکزی جلوس شبیہہ تابوت اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا محلہ شیعان میں اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس عزا میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی اور نواسہ رسول کو پرسہ پیش کیا۔ اندرون موچی دروازہ حسینیہ ہال محلہ شیعاں میں نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا ہوئی جس سے ممتاز عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزاء کے بعد جلوس شبیہ تابوت حضرت امام حسن علیہ السلام برآمد ہوا۔ جلوس میں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ عزاداروں نے راستے بھر ماتم، نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کی۔ عزاداروں کیلئے دودھ، شربت، چائے اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔ جلوس محلہ شیعاں سے گجر گلی، گھاٹی، اندرون موچی دروازہ، لال کھوہ، چوک نواب صاحب، اندرون اکبری منڈی، محلہ خرادیاں، مسجد وزیر خان، پرانی کوتوالی، عقب مسجد وزیر خان، جوہٹہ مفتی باقر، نثار حویلی، مبارک حویلی، سے ہوتا ہوا چوک نواب صاحب اور پھر محلہ شیعاں میں آ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تمام داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا گیا تھا جبکہ جلوس میں شرکت کرنے والوں کی سخت چیکنگ کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button