Uncategorized

پاکستان سعودی عرب اور ایران کے تنازعہ میں غیر جانبدار رہے، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ پاکستان حکومت سعودی ایران تنازعہ میں غیر جانبدار رہے تو بہتر ہوگا اور کسی بھی اتحاد کا حصہ بنے بغیر مفاہمت کیلئے مثبت کردار ادا کیا جائے کیونکہ اس وقت مشرق وسطی کی صورتحال سنگین سے سنگین ترین ہوتی جا رہی ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کسی بھی قسم کی محاذ آرائی اور کشیدگی کا حصہ بنے بغیر غیر جانبدار رہتے ہوئے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ جلسے سے علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا، مصطفیٰ عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی اور انتشار سے اسلام دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button