Uncategorized

مکہ و مدینہ کو خطرہ ہوا تو شیعہ دفاع میں ہراول دستہ ہونگے، علی مرتضٰی زیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام آیت اللہ باقر النمر شہید کی شجاعانہ شہادت پر مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر علی مرتضٰی زیدی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ نمر کی مبارزانہ زندگی سے یہ درس ملتا ہے کہ ظالم ترین اور محدود ترین حکومت کیخلاف کیسے قیام کرنا ہے، شہید نمر نے شیعت کے حقوق کیلئے نہیں بلکہ خطے کے حقوق اور آزادی کی خاطر قیام کیا اور عالم اسلام و انسانی حقو ق کی تنظیمیں اس بات کی تائید کرتی ہیں کہ انسانی حقوق کی خاطر جہدوجہد پر پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید نے اپنے خطابات میں یہ متعدد بار اظہار کیا کہ ہم اسلحہ پر دین، ایمان اور یقین کو ترجیح دیں گے، شہید نمر جیسی مبارز شخصیات کا خون اللہ کا بندوں پر حجت کا پورا کرنا ہوتا ہے اور شہید نمر کا خون دنیا کے انسانوں پر حجت ہے کیونکہ شہید نمر کو بیگناہ و بے جرم مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود اب تک آیت اللہ شہید کا کوئی گناہ ثابت نہیں کر سکے، شہید کی زندگی سے ہمیں کچھ اہم پیغامات ملتے ہیں جو قابل تقلید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان میں ایک خدا سے رابطہ ہے، شہید آیت اللہ نمر کا خدا سے براہ راست اس قدر مضبوط رابطہ تھا کہ انہوں نے خود کو خدا کے آگے جھکا دیا اور آج دنیا ان کی مظلومانہ شہادت پر اپنے دلوں کو ان کیلئے جھکائے ہوئے ہے، شہید کی زندگی سے ملنے والے دیگر اہم پیغامات میں اپنے مقصد سے آگاہی، مقصد کیلئے قربانی اور عملی اقدامات ہیں، اگر اہداف واضع نہ ہوں تو قربانیوں کے باوجود مطلوبہ نتائج برآمد نہیں کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سعودیہ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ پاکستان کو گیم چینجر سجھتا ہے، ہمارے حکمرانوں کو پاکستان کی عزت و سلامتی کا خیال رکھنا چاہئے پاکستان کی عزت کو عیاش آل سعود کی بجائے ملک کے مفادات کیلئے استعمال کرنا چاہئے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بھی یہی خواہش ہے کہ پاکستان کی عوام اپنی صلاحتیوں کا ادراک کریں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ و مدینہ کو خطرہ کی صورت میں واللہ ہم بھی تحفط کیلئے جائیں گے کیونکہ دفاع حرمین کا درس ہمیں امام حسینؑ نےدیا ہے، دنیا کے تمام تجزیہ نگار کے قریب واضع ہے اور قوی امکان موجود ہے کہ پانج سال سے قبل آل سعود ختم ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کا حکومت و اقتدار کی خاطر دین سے مفاداتی تعلق ہے، جس کیلئے وہ خادمین حرمین شریفین کا ٹائٹل استعمال کئے ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button