ملک میں داعش کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں نے داعش کے وجود سے انکار کرنے والے حکمرانوں کا پول کھول دیا ہے، نوید شمسی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک میں داعش کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں نے داعش کے وجود سے انکار کرنے والے حکمرانوں کاپول کھول دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین نے ڈیڑھ سال قبل ہی عوام و حکمرانوں کو پاکستان میں داعش کی موجودگی کی اطلاعات فراہم کی لیکن اقتدار کے نشے بدمست وزراء نے اس حقیقت سے انکار کیا جو انتہائی شرم ناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی داعش کی حقیقت سے انکار کیا اور ان کی کارروائیوں کو نہیں مانا جو قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بہتر مستقبل اور ملک کی بقاء و سلامتی اور ترقی کیلئے الطاف حسین کو حقائق بیان کرنے کی پاداش میں میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر ان کی تقاریر و تصاویر پر پابندی عائد کی گئی جو محب وطن پاکستانیوں کے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اے آر وائی کے دفتر میں بم حملہ نے قوم کو داعش کی کاررائیوں کو تسلیم کرنے پر مجبور کردیا ہے جو حکمرانوں کا داعش کی موجودگی سے انکار کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔