Uncategorized

لاہور، آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گلگت بلتستان کے طلبا کیلئے اسٹڈی کیمپ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مرکزی سیکرٹریٹ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور میں گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے ونٹر اسٹڈی کیمپ جاری ہے، جس میں 70 سے زائد طلباء شریک ہیں۔ گلگت بلتستان سے ایک ماہ سے آئے ہوئے طلبہ 2 ماہ تک تربیتی ونٹر کیمپ میں شریک رہیں گے۔ طلباء کو میٹرک اور انٹر کی تیاری کروائی جا رہی ہے، اس دوران وہ بنیادی دینی علوم اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے۔ آئی ایس او کے ادارہ بولڈ کے تحت بلتستان کے طلبا کیلئے ونٹر اسٹڈی کیمپ میں طلباء کی کیریئر کونسلنگ کیلئے خصوصی پروگزامز بھی منعقد کئے جا رہے ہیں جبکہ علماء کرام، سابقین تنظیم اور دانشور حضرات کے لیکچرز بھی کروائے جاتے ہیں تاکہ طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے۔ اسٹڈی کیمپ سے خطاب میں آئی ایس او پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کی تعلیمی ورکشاپ پہلا قدم ہے، انشاءاللہ ہر سال اس طرح کی ورکشاپس ہوتی رہیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button