سانحہ شکارپور کے 65 شہداء کی پہلی برسی پر اجتماع، سندھ حکومت کی وعدہ خلافی کی مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام سانحہ نماز جمعہ شکارپور کے 65 شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر لکھیدر چوک پر منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شکارپور، جیکب آباد اور چھلگری کے سانحات سے لاتعلقی رکھی اور تعزیت کے لئے بھی نہ آئے جو کہ نواز لیگ کا شرمناک رویہ ہے، نواز لیگ کے رہنماؤں کو شہداء کی بجائے دہشت گردوں سے مکمل ہمدردی ہے۔ سندھ حکومت وارثان شہداء سے کئے گئے اپنے وعدے وفا کرے اور یہ بات یاد رکھے کہ وارثان شہداء کا اعلان کردہ لبیک یازینب ع لانگ مارچ کینسل نہیں ملتوی ہوا ہے، عہد شکنی ہوئی تو لانگ مارچ کریں گے۔ سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے اڈے اور تربیتی مراکز قائم ہیں جن کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔ ٢٢ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد ،سندھ حکومت کی ذمہ داری جس سے ہم انہیں فرار ہونے نہیں دیں گے۔