عزیر بلوچ نے پیپلز پارٹی سمیت مسلم لیگ نوازکا اصل چہرہ عیاں کر دیا ہے، سردار غلام علی اصغر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما سردار غلام علی اصغر لاہڑی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جس طرح کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی ہے، اس سے حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے۔ پی ٹی آئی سرگودہا کے رہنما کا کہنا تھا کہ جتنا ظلم اور تشدد موجودہ حکومت کے دور میں ہوا ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں پی پی پی اور مسلم لیگ نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عزیز بلوچ کے انکشافات نے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا اصل چہرہ عیا ں کر دیا ہے، کرپشن اور دہشتگردوں کی سہولت کاری مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ٹریڈ مارک بن چکی ہے۔
سردار غلام علی نے مذید کہا کہ کراچی سمیت بلوچستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں پیپلز پارٹی لیاری کے رہنماء عزیر بلوچ کا شامل ہونا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے مفادات کے لئے ہر قسم کی دہشتگردی کرانے میں مہارت رکھتی ہے،عزیر بلوچ کے ملک دشمن اسلام دشمن دہشتگردوں کے ساتھ تعلقات کا خود اسکی ذبانی انکشاف ان لوگوں کے لئے باعثِ شرم ہے کہ جو ملک میں امن و امان کی بحالی کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مسلم لیگ نواز اور تکفیری دہشتگرد جماعتوں نے بھی دہشتگردوں کے سرغنہ عزیر بلوچ سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے اپنے مفادات حاصل کئے ہیں۔ لیاری سمیت کراچی کی مظلوم عوام کا قتل عام ہویا سانحہ عباس ٹائون، بلوچستان میں محب وطن بلوچ عوام کا قتل عام ہو یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ، ان تمام واقعات اور سانحات میں انڈین خفیہ ایجنسی را کی جانب سے عزیر بلوچ کے ہاتھوں کی جانی والی دہشتگردی میں پاکستان پیپلز پارٹی ،مسل لیگ نواز اور پاکستان کی کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے