Uncategorized

لاہور دھماکے میں کالعدم تنظیم کا پنجاب نیٹ ورک ملوث ہے، دہشت گرد امیر معاویہ کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونیوالے دھماکے کے حوالے سے سیکورٹی اداروں کو اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ یہ معلومات مظفر گڑھ سے امیر معاویہ اور فیصل آباد سے گرفتار کئے جانیوالے ذیشان سے ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ لاہور میں کالعدم تنظیم کا پنجاب نیٹ ورک ملوث ہے۔ تحقیقاتی ادارے امیر معاویہ اور ذیشان کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ ادھر تحقیقات میں فوری پیشرفت اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے 5 ارکان پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان ارکان میں ایس پی سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، 2 حساس اداروں کے ارکان، متعلقہ ایس ایچ او اور انویسٹی گیشن آفیسر شامل ہوں گے جبکہ ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button