Uncategorized

ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں دارالامام علیؑ لاایتام کا افتتاح

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی ادارے خیر العمل فاؤنڈیشن کے تحت جعفر طیار سوسائٹی ملیر کراچی میں دارالامام علی ابن ابی طالبؑ لاایتام کا باقائدہ افتتاح کردیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی بزرگ عالم دین علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین تھے، جبکہ دارالایتام کا افتتاح چیئرمین خیر العمل فاؤنڈیشن پاکستان علامہ سید باقر عباس زیدی نے کیا۔ جشن ولادت حضرت زہرا (س) اور تقریب افتتاح میں تلاوت قاری فدا علی کرامتی نے کی جبکہ احسن مہدی اور ذوالفقار امام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، رضا نقوی، مبشر حسن، میثم عابدی، سجاد اکبر، ضلعی سیکریٹری جنرل ملیر سید احسن عباس رضوی، ضلعی سیکریٹری جنرل شرقی زمان رضوی، ضلعی سیکریٹری جنرل وسطی زین رضا سمیت علمائے کرام، ذاکرین عظام، مختلف ملی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت معززین، اہل محلہ بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ یہ دارالایتام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر نگرانی قائم کیا گیا ہے جس میں 50 یتیم بچوں کے قیام و طعام اور تعلیم کا انتظام کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button