پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر پختونخواہ ڈاکٹرز، انجینئرز اور قابل افراد کی مقتل گاہ بن چکا ہے، علامہ سبطین الحسینی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیبرپختونخواہ کی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام اور خواص کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے وحدت ہاوس پشاور سے جاری ہونے والے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔علامہ سبطین الحسینی نے پشاور میں ڈاکٹر زینب اور ان کے سسر ڈاکٹر شبیر حسین کے بہیمانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈاکٹرز، انجینئرز اور قابل افراد کی مقتل گاہ بن چکا ہے،، تحریک انصاف کا تبدیلی کا نعرہ پشاور کے حالات ہی تبدیل نہ کرسکا۔

علامہ سبطین الحسینی نے کہا کہ پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں مسلسل دہشت گرد کاروائیاں آپریشن ضرب عضب اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، عمران خان صاحب خیبر پختونخوا میں جاری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کریں اور صوبائی حکومت کو مقتولین کی داد رسی کی تلقین کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button