Uncategorized

پی ایس 117 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان بھرپور حصہ لے گی، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس 117 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان بھرپور حصہ لے گی، اسلامی تحریک پاکستان نے پی ایس 117 پر علی رضا لال جی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، علی رضا لال جی نے گزشتہ دن کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اسلامی تحریک پا کستان الیکشن میں کامیاب ہوکر عوامی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے وہ عوامی مسائل جو گزشتہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہیں، گلگت اور بلتستان میں اسلامی تحریک جو دوسری بڑی پارلیمانی جماعت ہے وہاں اپنی عوام کی مشکلات اور مسائل کو بھر پور انداز میں حل کرنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر اسلامی تحریک کے نمائندے اپنی قومی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں الیکشن والے دن پولنگ بوتھ کی نگرانی رینجرز کو دی جائے تاکہ عوام پُر فضاء ماحول کے اندر اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button