Uncategorized

کراچی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگردوں کے مقدمات کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے ملزمان قاری مسعود، عمر اور ہدایت کے مقدمات کی سماعت جیل میں کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ نوٹیفکیشن انسداد دہشت گردی کی عدالت کو موصول ہوگیا ہے۔ ملزمان کو سی ٹی ڈی پولیس نے فروری 2015ء میں گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف دھماکا خیز مواد، اسلحہ ایکٹ اور تخریب کاری کے مقدمات زیر سماعت تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان کے مقدمات جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button