Uncategorized

کراچی، ابراہیم حیدری میں ایس آئی یو کی کارروائی، پنجابی طالبان کا دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں سپیشل انویسٹی یونٹ کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار، ملزم بارہ بینک ڈکیتیوں اور دو سیکورٹی گارڈز کے قتل میں ملوث ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزم سعید اسلام نے شہر کے مختلف علاقوں میں 12 بنک ڈکیتی کی وارداتیں کیں۔ ملزم نے 2014ء میں لانڈھی عوامی کالونی میں بینک ڈکیتی کے دوران دو سیکورٹی گارڈز کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پر متعدد افراد کو زخمی بھی کیا۔ ایس ایس پی ایس یو کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 12 سے زائد بینک لوٹ چکا ہے، سعید اسلام کا تعلق پنجابی طالبان سے ہے، ملزم سعید کو 2014ء میں بھی ایس آئی یو نے گرفتار کیا تھا تاہم ملزم نے ضمانت پر رہائی کے بعد ملزم نے ساتھیوں سے مل کر رواں سال مزید 4 بینکوں میں ڈکیتیاں کیں۔ ملزم کیخلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزم کا ایک ساتھی فاروق عرف چوہا کچھ عرصہ پہلے مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2016ء پہلی بینک ڈکیتی عوامی کالونی، دوسری گلستان جوہر، تیسری سچل تھانے کی حدود اور چوتھی کورنگی کے علاتے میں کی۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق 2016ء میں ہونیوالی تمام بینک ڈکیتیوں کے کیس حل ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button