Uncategorized
دریا خان میں پاک فوج اور پنجاب پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )قومی ایکشن پلان کے تحت بھکر کے علاقے دریا خان میں پاک آرمی، حساس اداروں اور پنجاب پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران لیڈی پولیس نے محلہ مہر آباد اور محلہ بنگیال آباد میں گھر گھر تلاشی لی۔ آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی عزیزاﷲ خان نے کی جبکہ ڈی ایس پی ظفر بزدار، ایس ایچ او زآصف خان، احمد عباس، عبدالستار کھچی نے شرکت کی۔ انسداد دہشت گردی کی کاروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، جبکہ تلاشی کے دوران رپیٹر، 3 کلاشنکوف، رائفل، 2پسٹل اور سرکاری گاڑیوں پر لگائے جانے والے گلوب لائٹ برآمد کرلی گئیں۔