مردان، پولیس اہلکار نے خودکش حملہ ناکام بناکر بڑی تباہی سے بچا لیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مردان میں پولیس سٹیشن کے قریب تکفیری دہشتگردوں کی جاب سے کیا جانےوالا دھماکہ دراصل خودکش حملہ تھا۔ جس میں پولیس اہلکار نے تکفیری خودکش حملہ آور کو بروقت نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
زرائع کے مطابق مردان یولیس سٹیشن کے باہر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری خودکش حملہ آور نے تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم مورچے میں بیٹھے ہوئے پولیس اہلکار نے معاملے کی نزاکت کو فوری طور پر بھانپتے ہوئے فائرنگ کردی، ایک سے زائد گولیاں لگنے سے تکفیری خودکش حملہ آور نیچے گرا اور اس نے دھماکہ کردیا۔ جس کی زد میں آکر پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ حملہ آور نے پولیس سٹیشن کے اندر گھسنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی اہلکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد کو فائرنگ کرکے جہنم واصل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جائے وقوعہ سے مردار ہونے والے تکفیری خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے۔
میڈیا کے مطابق پولیس سٹیشن کے قریب دو دھماکے ہوئے۔ ایک دھماکہ حملہ آور کی ہلاکت کے بعد ہوا۔ ڈی پی او مردان نے بھی خودکش حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔