Uncategorized

سفیر حسین شہانی دوبارہ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کا پیام وحدت کنونشن برائے انتخاب ضلعی سیکریٹری جنرل سال 19-2016،مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے اضلاع کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کے مختلف اضلاع کے دورے کے دوران بھکر پہنچے ، جہاںمجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کا پیام وحدت کنونشن برائے انتخاب ضلعی سیکریٹری جنرل سال 19-2016،مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے یونٹس کے ذمہ داران اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے سفیر حسین شہانی (ایڈووکیٹ) کو دوبارہ مجلس وحدت مسلمین کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ عید کے بعد بھکر کی غیور عوام قائد وحدت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی اور ہمارا یہ احتجاج کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ اس ظالمانہ اور کرپٹ نظام کے خلاف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button