پاکستانی شیعہ خبریں

طورخم بارڈر پر سیز فائر کے بعد امن کے جھنڈے لہرادیئے گئے، گیٹ کی تعمیر دوبارہ شروع

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر دونوں فورسز میں سیز فائر ہوگیا جس کے بعد دونوں طرف امن کے جھنڈے لہرادیئے گئے اور گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا۔

زرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر رات گئے افغان فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے افغان فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا جب کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے پاکستان کو طورخم پر گیٹ کی تعمیر میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان فورسز میں سیز فائر پر اتفاق بھی ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں جانب امن کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ہیں جب کہ بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

ادھر ایکسپریس رپورٹ کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اپنی حد سے37 میٹر اندر گیٹ تعمیر كررہا ہے اور اس كے لیے افغان حکام سے حکومتی سطح پر ڈیڑھ سال سے باضابطہ مذاکرات کئے جارہے تھے اور افغان حکومت نے نہ صرف طورخم بلکہ دیگر سرحدی مقامات پر بھی ایسے انتظامات كکا کہا تھا چنانچہ پاکستانی حکام نےیکم جون سے دستاویزات كکےبغیر طور خم بارڈر سے افغانستان اور پاکستان سے آنے جانے والے افراد پر پابندی عائد كی تھی اور افغان حکام سے مزاکرات کے بعد گیٹ كکی تنصیب شروع كکی گئی۔

عسکری حکام کے مطابق پاکستان نے افغان حکام كکو بتایا تھا كہ ماہ رمضان كے باعث تعمیراتی كام شام كو شروع كیے جائے گا جس پر افغان حکومت نے رضا مندی ظاہر كی تاہم جب گیٹ كکی تعمیر کا کام شروع ہوا تو افغان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ كکی جس پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔عسکری ذرائع كکا کہنا ہےکہ پاکستان نے کبھی بھی کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت نہیں كکی اور اگر کسی نے ایسا کرنے كکی کوشش کی تو اسکا بھرپور جواب دیا جائے گا کیونکہ پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

واضح رہے کہ لنڈی کوتل پر واقع پاک افغان سرحد پر گزشتہ 3 روز سے حالات کشیدہ ہیں جب کہ سرحد پر افغان فورسز کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر علی جواد شہید بھی ہوئے جن کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button