Uncategorized

امجد صابری کو جس پستول سے شھید کیا گیا وہ کالعدم گروہ کے دہشتگرد استعمال کرتے ہیں، آئی جی سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ امجد صابری کو 30 بور پستول سے فائرنگ کرکے شھیدکیا گیا جو کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تنظیم کے دہشتگرد استعمال کرتے ہیں۔

زرائع کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امجد صابری قتل کی 3 رخ سے تحقیقات جاری ہیں، امجد صابری کو 30 بور کی پستول کے فائرنگ سے شھید کیا گیا جو عموماً ٹارگٹ کلر استعمال نہیں کرتے، یہ پستول ملک دشمن ،اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) ، لشکرِ جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگرد استعمال کرتے ہیں۔آئی جی سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اویس شاہ کو امپورٹڈ کار میں اغوا کیا گیا، اس ماڈل کی پاکستان میں 3 ہزار گاڑیاں امپورٹ کی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اویس شاہ کیس کے سلسلے میں پولیس دن رات کام کررہی ہے اب تک 145 چھاپے مارے گئے، مغوی کا فون 48 گھنٹوں بعد لنڈی کوتل میں آن ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہا تھا کہ پولیس امجد صابری شھید کے قاتل تکفیری دہشتگردوں کے بہت قریب پہنچ چکی ہے جب کہ اویس شاہ کے حوالے سے یقین ہےکہ اغوا کاروں نے انہیں کراچی میں ہی رکھا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button