Uncategorized

فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک مشترکہ کوششیں کریں، سنی اتحاد کونسل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشتگردی کیخلاف جیتی ہوئی جنگ ہار میں تبدیلی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، آزاد کشمیر کے الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، اسلامی ممالک متحد ہوکر اسلامی یونین قائم کریں، پانامہ زدہ حکمران ملک و قوم کی جان چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کو فوجی شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے گا، جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں ضرب عضب کے فوجی شہداء کیلئے دعائیں کی جائیں گی، فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک مشترکہ کوششیں کریں، مظلوم فلسطینی مسلم حکمرانوں کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں.

اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلیوں کے مظالم کا نوٹس لے، امجد صابری کا قتل رینجرز کو ناکام کرنے کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم یکجہتی فلسطین منانے کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ خارجہ پالیسی کو ملک و قوم کے مفاد سے ہم آہنگ کیا جائے، خیبر پختوانخواہ کی حکومت مدرسہ حقانیہ کو 30 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ واپس لے، افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خارجہ پالیسی کا محور ہونا چاہیئے، حکمران اشرافیہ بدعنوان اور بددیانت ہے، ترکی میں دھماکے قابل مذمت ہیں، عالمی سازش کے تحت اسلامی ممالک میں انتشار اور فساد پھیلایا جارہا ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button