پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر پختون خواہ حکومت کیجانب سے دہشتگردوں کی معاونت،عمران خان انجان بن گئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختون خواہ کی جانب سے تکفیری سوچ کے حامل دیوبند مدرسہ حقانیہ کو 30 کروڑ امداد کے حوالے سے  کہا ہے کہ مدرسہ حقانیہ کو 30 کروڑ کا فنڈ مجھ سے پوچھ کر نہیں دیا گیا، کے پی کے حکومت خود بتائے گی کہ انہوں نے فنڈ کیوں دیا، پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کے خلاف عید کے فوری بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے جو نواز شریف کے احتساب تک جاری رہے گی۔ تکفیری نظریہ کے حامل مدرسہ حقانیہ کو 30 کروڑ روپے کی فنڈنگ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ ہوں، خیبر پختون خوا کا وزیراعلیٰ نہیں، کے پی کے حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مجھ سے پوچھ کر فنڈ نہیں دیا، یہ بات وہ خود بتائیں گے کہ انہوں نے فنڈ کیوں دیا اور ان کی مدرسہ حقانیہ کی انتظامیہ سے کیا بات ہوئی ہے۔ انہوں نے بحیثیت چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسی واضح کرتے ہوئے بتایا کہ 22 لاکھ طلبا کو قومی دھارے میں لانے،انہیں کمپیوٹر سمیت دیگر جدید عصری علوم کی تعلیم دینے کے لیے فنڈ دیا گیا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button