پاکستانی شیعہ خبریں

امریکی ایماء پر ،کالعدم جماعت اور سیاسی جماعت کے دہشت گرد و کی فائرنگ سے ایک اور شیعہ نوجوان زاہد حسین زیدی شہید

shaheedکراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے گولیمار میں امریکی سعودی نوا دہشت گردوں کی فائرنگ سے زاہد زیدی شہید ،
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گولی مار میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ اور سیاسی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان ذاہدحسین زیدی شہید ہوگئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ اور سیاسی جماعتوں کے دہشتگردوں نے شیعہ نوجوان سید زاہد حسین زیدی کو کراچی کے علاقے گولی مار جعفریہ میں نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید زاہد حسین زیدی موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے سید زاہد حسین زیدی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ سید زاہد حسین زیدی جعفریہ گولی مار نزد رضویہ سوسائٹی کے رہائشی ہیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید زاہد حسین زیدی چھٹے مومن ہیں، اس سے قبل دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 شیعہ مومنین کراچی میں شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک شیعہ کو کوئٹہ میں نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button