پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان پولیس کی کارروائی، دہشتگردی کی کوشش ناکام، بم اور بارود برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈیرہ اسماعیل خان میں تباہی کی ایک اور کوشش پولیس نے ناکام بناکر دہشت گردی کی غرض سے جمع کیا جانے والا مواد برآمد کرلیا ہے۔

زرائع کے مطابق نواب پولیس نے علاقہ خانی کورونہ میں غلام غذنی کے مرغی فارم پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران پولیس نے دو گولے آر پی جی 7، گیارہ دستی بم اور بارودی بتیاں برآمد کرلیں۔ یہ سامان دہشتگردی میں استعمال ہونا تھا، نواب پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف اس واقعہ کامقدمہ 5EXP کے تحت درج کرلیا۔یاد رہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان گزشتہ کئی ماہ سے شیعہ مقتل گاہ بنا ہوا ہے۔چند ماہ میں کئی بیگناہ شیعہ جوانوں اور دیگر شیعہ پروفیشنل افراد کی تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شھادتوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت شیعہ نسل کشی پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button