Uncategorized

لاڑکانہ واقعہ میں شدت پسند تنظیم ملوث ہے، میجر جنرل بلال اکبر

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )  ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ لاڑکانہ واقعے میں ممکنہ طور پر شدت پسند تنظیم ملوث ہے۔ رینجرز چوکی پر حملہ کرنے والوں نے 2 موٹر سائیکلیں استعمال کیں، تاہم واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ لاڑکانہ حملہ سی پیک پر اثر انداز ہونےکی کوشش ہوسکتا ہے۔

لاڑکانہ میں جائے وقوعہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے سائیکل میں بم نصب کیا ہوا تھا، تاہم ہمیں صوبائی حکومت کی مکمل مدد حاصل ہے اور دہشت گردوں کیخلاف آخری حد تک جائیں گے، دہشت گردوں کے خلاف پولیس انتظامیہ اور ہم سب ایک ہیں، جبکہ مقامی پولیس رینجرز کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کا پیچھا کرنے میں قانون کلیئر ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں رینجرز کی موبائل کے قریب 2 دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button