Uncategorized

پوری قوم سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کیخلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کر رہی ہے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے سندھ کے وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ کی طرف سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سندھ میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو مربوط انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور اسٹریٹ کرائم سے نبرد آزما ہونے کے لیے بااختیار رینجرز کی موجودگی اشد ضروری تھی۔ انہوں نے نومنتخب وزیراعلٰی کے اس فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے اس کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلٰی کو دہشت گردی، لاقانونیت، عدم تحفظ اور بدامنی سمیت لاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے، کراچی کو پُرامن بنانے کے لئے انہیں سیاسی و بیرونی دباؤ سے آزاد رہتے ہوئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، پوری قوم کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کر رہی ہے، انتہا پسندی کو شکست دینے کے لئے یہ اقدام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے قوم کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کئے جائیں اور سیاسی مصلحتوں کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button