پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ دھماکہ منصوبہ بندی سے کیا گیا، دہشتگردوں کو ہنڈی کے ذریعے ’’را‘‘ رقم دیتی ہے، ثناءاللہ زہری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں وکلاء پر حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، حملے میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملے گی، ہم نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک پکڑا اور ان سے تفتیش کی۔

زرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ ظاہری کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں کو بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی’’را‘‘ ہنڈی کے ذریعے فنڈنگ کرتی ہے، صوبہ کے حالات میں خرابی کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ کچھ ایسی باتیں ہیں جو ابھی منظر عام پہ نہیں لاسکتے۔انھوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنائیں گے۔ سی پیک پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے، اسے کسی بھی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں مگر تکفیری دہشت گردوں کے عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرحدی صورتحال انتہائی نازک ہے، ایک بھارتی آفیسر کو گرفتار کیا ہے جس نے نیٹ ورک کا اعتراف بھی کیا ہے، کچھ ایسی باتیں ہیں جو ابھی منظر عام پہ نہیں لاسکتے، سکیورٹی اداروں کے مسائل کو فوری طورپر حل کرنا ہوںگے کیونکہ یہ ہمارے محافظ اور ہماری سرحدیں انہی کی بدولت محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ہم نے کوئٹہ کے حالات میں بہتری لانے کی کوشش کی لیکن ایک منصوبہ کے تحت بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد کوئٹہ میں بم دھماکہ کرکے وکلاء صحافی اور عام شہریوں کو شہید کیا گیا۔ کوئٹہ میں وکلاء پر حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا لیکن ہم واضح پیغام دیں گے کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اور حملے میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری تکفیری دہشت گردوں کو ’’را‘‘ سے ہنڈی کے ذریعے فنڈنگ ہوتی ہے اور بلوچستان کے اکثر واقعات میں بھارت ملوث ہے، ہمارے سکیورٹی ادارے ان کے عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 14 اگست کے حوالے سے پروگرام شیڈول کے مطابق ہونگے، بلوچستان میں عسکری اور سول قیادت ایک پیج پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button