علامہ شبیر میثمی نے ایم ڈبلیو ایم کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریتری سیاسیات علامہ شبیر میثمی نے ایک نجی اخبار میں چھاپے جانے والے آرٹیکل کو آڑ بنا کر ملی تنظیم ایم ڈبلیو ایم کے خلاف محاذ جنگ کھول لیا ہے اور وہ اس سلسلے میں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں دھواں دار تقریر جھاڑدیتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ملتان میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے خلاف کاؤنٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے، سوشل میڈیا سے لے کر سڑکوں پر احتجاج کریں گے ، اسی طرح لاہور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر میثمی نے جے ایس او کے نوجوانوں کو اتحاد بین المومنین کو پارہ پارہ کرنے پر ابھار اتھا۔
یہ سلسلہ شہید قائد کی برسی کے حوالےسے نجی اخبار میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے بعد سے شروع ہوا، اطلاعات کے مطابق یہ آرٹیکل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے نام سے لکھا گیا تھا جس میں شہید قائد کے بعد پیش آنے والے قومی معمالات میں نام نہاد قیادتوں ( اس میں کسی کا نام نہیں لکھا ہوا تھا) کے قراداد کی مذمت کی گئی تھی، جس پر شیعہ علماء کونسل نے اسے اپنی تنظیم کی قیادت پر تنقید تصور کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے خلاف شدید محاذ آرائی شروع کردی جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس تحریر سے لاتعلقی کا اعلان بھی کردیا ہے۔
واضح رہے کہ علامہ شبیر میثمی کے اس بیان پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ جب قوم کے گھروں میں روزانہ جنازے نکل رہےتھے اس وقت سڑکوں پر آنے کا اعلان کیوں نہیں کیا؟ اگر اس وقت سڑکوں پر آجاتے تو آج تنقید کا نشانہ نا بنتے ، عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اور اسکے رہنما شیعہ قوم کے حقوق کی خاطر گذشتہ تین ماہ سے سڑکوں پر ہیں اور آپ انکے خلاف سڑکوں پر آرہے ہیںکس ایجنڈے کے تحت ؟۔