Uncategorized

ملتان انتظامیہ اپنے وعدے کے مطابق فی الفور مسجد و امام بارگاہ کی تعمیر کو یقینی بنائے، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انشاء اللہ 26 اگست کو ملتان کی سرزمین پر نمازجمعہ کا عظیم اجتماع ہوگا، ملتان کی تمام انجمنوں اور جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ آئندہ جمعتہ المبارک کی نماز شان و شوکت سے ادا کی جائے گی، حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے، ہم بار ہا حکومت کو متوجہ کر رہے ہیں آئندہ جمعہ سے قبل چوک کمہاراں والا پر موجود قبروں اور نئی امام بارگاہ اور مسجد کا تعمیر کا عمل شروع کریں ورنہ جمعۃ المبارک کو شیعیان حیدر کرار کا بھرپور احتجاج ہوگا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے سورج میانی، غازی آباد، گلگشت کالونی اور منیرآباد میں علمائے کرام، ماتمی انجمنوں کے سربراہان اور امام بارگاہوں کے متولیان سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، مہر سخاوت علی، مرزا وجاہت علی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ضلعی حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے آئندہ جمعہ سے قبل دونوں مقامات کی تعمیر کا سلسلہ شروع کرے، اُنہوں نے ملاقاتوں کے دوران تمام ماتمی انجمنوں اور بانیان مجالس وامام بارگاہوں کو چوک کمہاراں والا پر ہونے والے نماز جمعہ کی دعوت دی اور کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا گیا اور قبروں امام بارگاہ کی تعمیر کا آغاز نہ کیا تو پھر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ ضلعی حکومت نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس ہفتے کے آغاز سے تعمیرات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو کہ تاحال شروع نہیں ہوا، پاکستان میں بسنے والے ہر شخص کو بلاتخصیص مذہب و مسلک یہاں برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے باوجود تساہل برتا جا رہا ہے۔ اس بدعہدی کے خلاف 2 ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین نے لاہور وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس دھرنے میں کارکنوں کی بھرپور شمولیت ہو گی اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان دھرنے میں ہی کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button