پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، منصوبہ بندی کے تحت تکفیریت کو فروغ دیا جارہا ہے، علامہ راجا ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری دو روزہ دورے پر ڈی آئی خان پہنچ گئے ہیں۔ سیدعلیاں کے مقام پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے بعد وہ جامعۃ باب النجف جاڑہ تشریف لے گئے۔ استاد العلماء علامہ غلام حسن نجفی سے ملاقات کے بعد نماز جمعہ ادا کی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حاضرین سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں علامہ راجا ناصر عباس نے عصر حاضر کے مسائل اور مشکلات پر گفتگو کی اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وحدت کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تکفیریت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ قائداعظم شیعہ اور علامہ اقبال سنی تھے، دونوں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان بنا اور آج بھی شیعہ اور سنی کو مل کر پاکستان بچانا ہو گا۔ 85 دن کیمپ میں گزارے اور ثابت قدم رہ کر اپنا پیغام مؤثر انداز میں دیا۔

ظلم کے خلاف اٹھو اور ثابت قدم رہ کر ہی ظلم کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ کچھ ہی دیر میں قائد وحدت ریلی کی صورت میں کوٹلی امام حسین (ع) کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں سی آر بی سی چوک پر سینکڑوں نوجوانوں پر مشتمل موٹرسائیکل ریلی ان کے استقبال کیلئے منتظر ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button