پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: مفتی محمود فلائی اوور پر پھینکا گیا دستی بم ناکارہ بنادیا گیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم سے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے بم حفاظتی تدابیر کے بغیر ناکارہ بنایا ، اس دوران فلائی اوور ٹریفک کے لئے تقریباً 2گھنٹے بند رہا۔ پشاور کے مفتی محمود فلائی اوور پر دستی بم نامعلوم افراد نے پھینکا تھا۔ پولیس کے مطابق دستی بم کا فیوز ہٹا کر اس میں لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا جو کہ معمولی جنبش پر پھٹ سکتا تھا۔ پولیس نے بم ملنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا، جس نے بم کو ناکارہ بنادیا، بم ڈی فیوزکرتے ہوئے ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات نہیں کئے تھے جو کہ حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ بم کی اطلاع کے بعد پشاور کے چارسدہ روڈ اور دلہ زاک روڈ پر ٹریفک جام رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button