اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت عباسؑ علمدار ظلم و بربریت کے خلاف قیام کا استعارہ ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 4 شعبان المعظم یوم ولادت حضرت عباسؑ کے موقع پر کہا کہ حضرت عباسؑ ابن علیؑ دنیا میں وفاشعاری اور جانثاری کا اعلیٰ نمونہ تھے، جس طرح امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ نے پیغمبر گرامی کے ساتھ وفاشعاری کی داستانیں رقم کیں اسی طرح حضرت عباسؑ نے نواسہ پیغمبر کے ساتھ وفا اور محبت کے تمام تقاضے پورے کئے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حضرت عباس ؑ کی شخصیت جبر و آمریت اور ظلم و بربریت کے خلاف قیام کا استعارہ ہے اور حق پرستوں اور وفا شعاروں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ اور روشنی کا مینار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں دختر رسول حضرت فاطمہؑ کا گستاخ ملعون اشرف جلالی اب مولا علیؑ کے خلاف نکل پڑا

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی زندگی کا اہم پہلو یہ ہے کہ وہ اپنے والد گرامی امیر المومنینؑ کے تربیت یافتہ تھے، یہی وجہ ہے کہ انہیں مرد فقیہ اور عبد صالح جیسے القابات سے نوازا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا میں لشکر حسینیؑ کے سپہ سالار کی حیثیت سے جرات و بہادری اور دلیری و وفاشعاری کی لازوال داستان حضرت عباسؑ نے رقم کی۔حضرت عباسؑ نے اپنے والد گرامی کی سرپرستی میں ہر محاذ پر صف اول میں مجاہدانہ کردار ادا کیا اور شجاعت و بہادری کے ساتھ ساتھ علم و حکمت کے بھی جوہر دکھائے، جن سے استفادہ کرکے آج بھی اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو سنوارا جاسکتا ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے اس پرمسرت موقع پر عالم اسلام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ اگر اسلامی افواج کے سپہ سالار حضرت عباسؑ کے کردار، دلیری اور وفاشعاری کو اپنائیں تو ظلم و جبر اور دشمن قوتوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close