اس سال ٹارگٹ کلنگ کے بعض ہائی پروفائل کیسز حل نہ ہوسکے، کراچی پولیس چیف
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے کہا ہے کہ 70 فیصد ہائی پروفائل کیسز حل کر لیے گئے ہیں، 30 فیصد کیسز میں ملوث تکفیری دہشتگرد ملک سے فرار ہوگئے، ان کا ڈیٹا بھی دستیاب نہیں ہے۔
زرائع کے مطابق سی سی پی او آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس سال بعض ہائی پروفائل قتل کیسز حل نہ ہوسکے، کراچی میں 30 فیصد ہائی پروفائل کیسز حل ہونا باقی ہیں۔ مشتاق مہر نے کہا کہ پاک فوج اور رینجرز اہلکاروں کے قتل کے مقدمہ حل نہیں ہوئے ہیں، پولیس اور ٹریفک اہلکاروں پر حملے کے کیسز بھی حل نہیں ہوسکے جبکہ خرم زکی اور معروف قوال امجد صابری کا کیس بھی حل ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی پروفائل کیسز میں ملوث کچھ تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کےدہشتگرد کاروائیاں کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے ہیں۔