کوئٹہ، کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار شھید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں کا راج چل پڑا،دہشتگردوں کا ایف سی کے جوانوں پر حملہ،فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار شھید ہوگئے ہیں۔
زرائع کے مطابق ایک ہی دن میں ایف سی اہلکاروں پر ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ قبل ازیں کرم ایجنسی میں ایف سی کی گاڑی پر ایک خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔ کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر اسمگلی روڈ پہ حملہ کیا گیا، جب نامعلوم دہشت گردوں نے اخروٹ آباد کے علاقے میں ایف سی کی موبائل پر اچانک فائرنگ کردی۔ متعدد گولیاں لگنے سے گاڑی میں موجود تینوں اہلکار موقع پر ہی شھید ہوگئے، تکفیری دہشتگرد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن بھی کیا گیا تاہم کسی حملہ آور کا سراغ نہیں مل سکا، ایف سی اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔