علامہ مرزا یوسف کے حق میں احتجاج پر ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر متعصب ذہنیت کی عکاس ہے، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ میں پیپلز پارٹی ملت تشیع کیخلاف محاذ کھولنے سے باز رہے، ہمارے ہزاروں شہداء کے قاتل اب تک آزاد ہیں، علامہ مرزا یوسف کی گرفتاری ظالمانہ اقدام ہے اس کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، مسجد نورایمان کے باہر بے گناہوں کیخلاف بیلنس پالیسی کیخلاف احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق تھا جس کیخلاف ایف آئی آر حکومتی متعصبانہ ذہنیت کی عکاسی ہے، شہر میں کالعدم جماعتوں کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری ہونے والے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کیخلاف جنگ کو متاثر کرنے کی پالیسیاں ترک کرے، سندھ بھر میں موجود دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کیخلاف کاروائی کا نہ ہونا حکومتی بدنینی اور دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں کیساتھ ملی بھگت کا نتیجہ ہے، سانحہ شکارپور اور سانحہ چھلگری سمیت دیگر سانحات کیخلاف حکومتی ہٹ دھرمی اور وعدے کے باوجود دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے، ہم حکومتی متعصبانہ پالیسیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور انشااللہ ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کی حمایت کا عمل جاری رہے گا۔