Uncategorized

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار کے 6 تکفیری دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خانیوال: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 6 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار سے بتایا جاتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خانیوال کے علاقے چک 98 میں 9 سے 10 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 سے 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار گروپ سے ہے جب کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button