Uncategorized

ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے چہلم امام حسین کے موقع پر سندھ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح سندھ بھر میں چہلم امام حسین پر سیکورٹی کے اقدامات کئے گئے، اس ہی طرح سندھ بھر میں لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکورٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہوسکے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا ملک کی صورتحال پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی حوالے سے ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہے، ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں اور بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہم اپنے ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں، عالمی ادارے بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان گشیدگی کی صورتحال ختم ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button