Uncategorized

کراچی میں زیر تعیلم شیعہ طلباء ریاستی دہشتگردی کا شکار، 10 طلباء گرفتار، 5 کیخلاف ایف آئی آر درج

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی پولیس نے رات کے وقت مختلف ہاسٹلوں میں چھاپے مار کر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 10 شیعہ طلباء کو گرفتار جبکہ 5 کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لی ہیں۔ گذشتہ رات صفورہ گوٹھ کراچی میں واقع جوہر کمپلیکس میں رات 11 بجے مسلح پولیس نے چھاپہ مار کر جی بی کے 10 طلباء کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں شمس الرحمٰن، جعفر، ساجد علی، تہذیب، طاہر، واجب اقبال اور دیگر شامل ہیں، جو کراچی یونیورسٹی، وفاقی اردو یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ اس سلسلے میں گلگت سے تعلق رکھنے والے  ضیاءالدین جو کہ جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں، کا کہنا ہے کہ پولیس نے رات کو چھاپہ مار کر انکے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ انہیں مجرموں کی طرح گاڑیوں میں ڈال کر تھانے لے گئے۔

کچھ طلباء کے موبائل فون، پرس اور دیگر اہم سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔ طلباء نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد نہ صرف ہماری پڑھائی متاثر ہو رہی ہے بلکہ ہم ذہنی طور بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ انھوں نے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلٰی جی بی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا شیعہ طالب علم مرتضیٰ شہید کو کلعدم جماعت کے تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button