Uncategorized

کراچی، سانحہ پاراچنار کے خلاف نمائش چورنگی پر علامتی احتجاجی دھرنا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ پاراچنار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاراچنار کے مومنین سے اظہار یکجہتی کے لیے نمائش چورنگی کراچی پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر قیادت علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ پاراچنار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاراچنار کے مومنین سے اظہار یکجہتی کے لیے نمائش چورنگی کراچی پرعلامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی، جو سانحہ پاراچنارکے بعد سے شروع ہونے والے احتجاجی دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی حمایت کررہی تھی۔

علامتی احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری اور برادر علی حسین نے خطاب کیا اس کے علاوہ پیپلز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی، پاکستان تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندہ وفود نے دھرنے میں شرکت کی اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ پاراچنار کے گرد خندق اور سترہ چیک پوسٹوں کے باوجود کس طرح دہشتگرد اور بارودی مواد شہر میں داخل ہوا؟ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی کا کرنل عمر دھماکوں کے بعد پر امن مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کا آرڈر دے کر ان کا قتل کرواتا ہے، اسے کورٹ مارشل کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار قبائلی علاقوں میں وہ واحد علاقہ ہے جہاں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگتا ہے اور پاک آرمی کے کسی جوان پر آج تک کوئی حملہ نہیں ہوا پھر آخر کیا وجہ ہے کہ اس علاقے میں تسلسل کے ساتھ دہشتگردانہ حملے ہوتے ہیں اور اس کے بعد پر امن مظاہرین پر ایف سی کی جانب سے گولیاں برسائی جاتی ہیں۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار کے مومنین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اگر پاراچنار میں مظاہرین کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا کر اسے مستقل دھرنوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button