Uncategorized

سابق ڈی جی رینجرز سندھ کی کاوشوں کو عوام کبھی فراموش نہیں کریگی، شیعہ علما کونسل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اور نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے اپنے مشترکہ بیان میں نئے ڈی جی رینجرز سندھ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح کراچی سمیت سندھ کا امن بحال کرنے میں سابق ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی جو خدمات ہیں، اُن خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ اپنے بیان میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی رہنماؤں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن جو خواب تھا، اُس امن کو قائم کرنے میں سابق ڈی جی رینجرز کی کاوشوں کو کراچی کی عوام کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈی جی رینجرز سندھ بھی کراچی کو مزید امن کا گہوارہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button