پارہ چنار میں ہونیوالی دہشت گردی حکومتی نا اہلی ہے، علامہ عون نقوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، خصوصاً شیعہ مکتب فکر کے مسلمانوں کو تسلسل سے قتل کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ناظم آباد میں منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارہ چنار اس سے قبل بھی دہشت گردوں کے نشانہ پر رہا ہے، اس کے علاوہ، ہنگو، کوہاٹ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں ملت جعفریہ کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، لیکن حکمران دہشت گردوں کے آگے بے بس اور مجبور نظر آئے، ضرورت اس بات کی ہے کہ تکفیری دہشت گرد ٹولے اور ان کے سہولت کار جو افغانستان سے آتے ہیں، ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور حکومت ایسے اقدامات کرے جن سے دہشت گردی میں کمی آئے۔ بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔