Uncategorized

آپریشن رد الفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائیاں جاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) آپریشن رد الفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملک بھر سے 40 افغانیوں سمیت 139 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 11 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ صوبہ سندھ کے شہروں حیدر آباد سے 50 مشتبہ افراد اور جامشورو سے 20 افغان باشندے کو زیر حراست لے لیا گیا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور حسن گڑھی میں اسپیشل یونٹ نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے نفرت انگیز مواد کے ساتھ پاکستان مخالف پمفلٹ بھی برآمد ہوئے۔

چارسدہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 30 افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 6 کلاشنکوف، 2 راکٹ لانچر، 2 دستی بم، 10 پستولیں، 6 بندوقیں اور ہزاروں کارتوس برآمد کرلیے۔

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں پولیس آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button