Uncategorized
لاہور، بیدیاں دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کے نام جاری کر دیئے گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں بیدیاں روڈ پر ہونیوالے خودکش حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
شہید ہونیوالوں میں پاک فضائیہ کا 35 سالہ محمد اویس شامل ہے جبکہ پاک فوج کے محمد ساجد، محمد عبداللہ اور سیف بھی شہداء میں شامل ہیں۔ دیگر شہداء میں محمد بوٹا، رحمان، شکیل اور سعید شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اسلم، ماجد، 6 ماہ کا بچہ احسان، تہمینہ، فیاض، دل باز، الطاف، شمشاد، ارشاد، محمد فاروق، فرحان، اسلم، عثمان، ارشد اور عابد شامل ہیں۔