Uncategorized
کراچی، مسجد عمر سے 7 دہشت گرد خودکش جیکٹس اور اسلحہ سمیت گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں حساس اداروں اورپولیس نے گلستان جوہر کارروائی کے دوران 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں نے گلستان جوہر کی الحبیب سوسائٹی میں واقع جامع مسجد عمر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان بلوچستان کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں جبکہ ایک دہشت گرد قاری زاہد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں جبکہ دیگر ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔