Uncategorized

این اے 120، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کی قیادت نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان مریم نواز سے لاہور میں ملاقات کے دوران کیا جہاں سینیٹر پرویز رشید، خواجہ حسان، ڈاکٹر حسنات شاہ، طلال چوہدری، عظمی بخاری اور دانیال عزیز بھی شریک تھے۔

ٹی این ایف جے کے وفد میں علامہ حسین مقدسی، علامہ رائے مزمل، ذوالفقار حیدر نقوی، حسن کاظمی، محمد سلیم شاہ شامل تھے۔

اس دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت علیہم السلام کی محبت ایمان کا حصہ ہے، ہمارے گھر میں عزاداری کا احترام کیا جاتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ٹی این ایف جے کے مطالبات جائز ہیں، ان پر عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ اس کی قیادت سے باہمی رابطہ برقرار رہے گا۔

صدر ٹی این ایف جے پنجاب علامہ حسین مقدسی نے اس موقع پر کہا کہ این اے 120 میں ملت جعفریہ اپنا ووٹ بیگم کلثوم نواز کے حق میں ڈالے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button