Uncategorized

چہلم امام حسین کے احترام میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کو مختصر کرنے کو سراہتے ہیں، تحریک جعفریہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک جعفریہ اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں ۱۹صفر یعنی ۱۲ دسمبر کوکئے جانے والے احتجاج کو چہلم امام حسین (ع) کے احترام میں مختصر کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ یہ بات انہوں نے تنظیم کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے تحریک جعفریہ کی مرکزی قیادت سے رابطہ کرکے عزاداری امام حسین (ع) کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے دو روز قبل تحریک انصاف کی قیادت سے ۱۲ دسمبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی ، تاہم بعدازاں شاہ محمود قریشی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے رابطہ کرنے انہیں شام ۵ بجے احتجاج ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button