پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا جبکہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس رات گئے بحال ہو ہوگئی۔ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں عزاداری اور نوحہ خوانی کی گئی۔ پشاور، ڈی آئی خان، لاہور، راولپنڈی، ملتان، جھنگ، خانیوال، فیصل آباد، لیہ، ایبٹ آباد، مظفرآباد اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔

جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جبکہ مختلف شہروں میں جلوسوں کی ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی کی گئی۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی گئی، وزارت داخلہ میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا جس سے پورے ملک میں سکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کیا جاتا رہا، ملک بھر میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہوگئے، عزاداران حسین (ع) نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے غم حسین (ع) کو یاد کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button